ریاست مہاراشٹر کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے روز اول سے
رخنہ اندازی ڈالنے اور کسانوں کی قرض معافی کے مطالبے کو لے کر جاری احتجاج
کے سبب آج یہاں برسراقتدار شیو سینا بی جے پی نے شاید گھٹنے ٹیک دیئے اور
وہ یہ مطالبہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں کہ بجٹ اجلاس میں تیس مارچ یا یکم
اپریل تک ختم کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ اسمبلی کے کاموں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے موجودہ بجٹ
اجلاس کو سترہ اپریل تک چلائے جانے کا فیصلہ کیا تھا
لیکن گزشتہ گیارہ دنوں
سے اپوزیشن کی جانب سے مسلسل ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کرنے کی
کوشش ، کام کاج کا بائیکاٹ ، خطبہ گورنر پر بغیر بحث کے اس کی منظوری اور
دیگر کو لے کر بی جے پی کے سینئر لیڈران نے وزیر اعلی سے ملاقات کر کے بجٹ
اجلاس کی مدت میں تخفیف کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسپیکر ہری بھاو بگاڑے نے کہا کہ حالانکہ اس ضمن میں کوئی تجویز ان کے رو
برو نہیں آئی ہے نیز وہ مقررہ مدت تک ایوان کی کارروائی چلانے کے لئے مکمل
طور پر تیار ہے۔